ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس، لیبیا کے موضوع پر تبادلہ خیال

یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس، لیبیا کے موضوع پر تبادلہ خیال

Tue, 18 Jul 2017 15:09:20    S.O. News Service

طرابلس، 17؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یورپی وزارئے خارجہ آج پیر کو ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں لیبیا کے موضوع پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں جنگ سے متاثرہ لیبیا میں استحکام لانے کی اب تک کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں دیگر امور کے علاوہ لیبیا سے اٹلی کی جانب آنے والے مہاجرین کے موضوع پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔ بحیرہ روم پار کر کے اٹلی پہنچنے والے ان ہزاروں مہاجرین کے وجہ سے روم حکومت دیگر یورپی ممالک سے مزید تعاون کا مطالبہ کر رہی ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل یورپی وزرائے خارجہ کا یہ آخری اجلاس ہے۔


Share: